25 جون، 2024، 10:58 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85519580
T T
0 Persons

لیبلز

12 گھنٹوں میں 36 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت / 15 افراد کا تعلق ھنیہ خاندان سے ہے

تہران (ارنا) گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری کےنتیجے میں 36 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

 وحشی صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں 2 مکانات اور ایک پناہ گاہ پر بمباری کی جسکے نتیجے میں 36 سے زائد فلسطینی جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، شہید ہوئے۔

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی غزہ میں الشاطی کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے خاندان کے 15 افراد بشمول ان کی بہن شہید ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .